گجرات وقف بورڈ میں ہونے والا گھوٹالہ اور موجودہ چیئرمین کی میعاد مکمل
ہونے کا معاملہ جہاں ایک طرف ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے ، وہیں اس معاملہ کو لے
کر گجرات اسمبلی میں آواز اٹھائی گئی۔ کانگریس کے ممبر اسمبلی غياث الدين
شیخ نے ایک بار پھر گجرات اسمبلی میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان تمام
معاملہ کو لے کر حکومت کوئی قدم کیوں نہیں اٹھا رہی ہے ۔
ساتھ ہی ساتھ
انہوں نے وقف پروپرٹی میں
گھوٹالہ کے مسئلہ کو اٹھایا اور کہا کہ گجرات کی
مسلم تنظیم گزشتہ ایک سال سے تحریک چلا رہی ہے ، اس کے باوجود گجرات حکومت
وقف بورڈ کے مسئلہ کو حل کرنا نہیں چاہتی ،کیونکہ یہ مسلمانوں سے وابستہ ہے
۔
شیخ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں وقف بورڈ کو ایک
روپے کا بھی گرانٹ نہیں دیا گیا ، جس سے صاف دکھائی دیتا ہے کہ کس طریقہ سے
گجرات حکومت مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کر رہی ہے۔